Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationمیٹرک رزلٹ پوزیشن ہولڈرز طلبا کی سنی گئیبڑی انعامی رقم کا اعلان

میٹرک رزلٹ پوزیشن ہولڈرز طلبا کی سنی گئیبڑی انعامی رقم کا اعلان



(جنید ریاض)  صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندرحیات نے پوزیشن ہولڈرز کیلئے مجموعی طور پر 25کروڑ روپے پیکیج کا اعلان کردیا۔
 وزیرتعلیم رانا سکندرحیات کا کہنا  ہے کہ پوزیشن ہولڈرز کو مالی انعامات دیئے جائیں گے،  پوزیشن ہولڈرز  کیلئے مکمل سکالرز شپس بھی  فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ تمام پوزیشن ہولڈرز کےاعزاز میں خصوصی تقریب منعقدکریں گی۔

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہونہار طلباء کے کردار کو مثبت بنائیں گے،ان بچوں کو آکسفورڈ تک تعلیم کے حصول میں تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ   میٹرک کے امتحانات میں  2 لاکھ 50 ہزار سےزائد طلبا امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1 لاکھ 74 ہزارطلبا میٹرک امتحانات میں پاس ہوئے ہیں، میٹرک امتحانات میں کامیابی کا تناسب 69.75 فیصد رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک نتائج کا اعلان ہو گیا،لڑکیاں چھا گئیں یا لڑکے؟ کس نے پوزیشن لی؟





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں