(جنید ریاض)لاہورسمیت صوبہ بھرمیں میٹرک دوسرے سالانہ امتحان کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی۔
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کا آغاز 20اگست سے ہوگا،رولنمبر سلپس 10اگست سے جاری ہوں گی۔پہلا پیپر ایجوکیشن اور تاریخ اسلام کا ہوگا،21اگست کو انگریزی اور 22کو مطالعہ پاکستان،23کوفزکس اور 26 کو کیمسٹری،27اگست کو اسلامیات اور 28کو ریاضی،29اگست کو ترجمتہ القرآن اور 30کو اردو ،2ستمبر کو میٹرک کا آخری پیپر بیالوجی کا ہوگا۔
نہم جماعت کے پیپرز 3ستمبر سے شروع ہوں گے۔تین ستمبر کو نہم کا پہلا پیپر ریاضی کا ہوگا۔چار ستمبر کو مطالعہ اور پانچ کو انگریزی،چھ کو اسلامیات اور نوستمبر کو فزکس ،10 ستمبر کو ترجمتہ القرآن اور11کو کیمسٹری،بارہ ستمبر کو اردو اور تیرہ کو بیالوجی جبکہ سترہ ستمبر کو آخری پیپر ایجوکیشن کا لیا جائے گا۔
عملی امتحانات 20 ستمبر سے دو اکتوبر تک جاری رہیں گے۔