Saturday, January 4, 2025
ہومHealth and Educationنمونیا سے بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری مزید کتنے پیارے اللہ...

نمونیا سے بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری مزید کتنے پیارے اللہ کو پیارے ہو گئے؟



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں خطرناک نمونیا مزید 5 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔

لاہورمیں 24گھنٹےکے دوران کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی،لاہورمیں ایک روز کے دوران 98 نئے کیسز سامنے آئے۔لاہورمیں رواں سال نمونیا سے73 ہلاکتیں، 8 ہزار 85 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں 24 گھنٹےکےدوران نمونیہ کے464نئےکیسزرپورٹ ہوئے،پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 456 اموات  جبکہ 36 ہزار 54 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ نمونیا اگر کسی صحت مند انسان کو ہو تو وہ اس کا مقابلہ با آسانی کرسکتا ہے مگر بچوں کے لیے اس سے نمٹنا بعض اوقات انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔بچوں کو نمونیا ہونے کی وجوہات میں انہیں دودھ پلانے کی کمی، آلودگی، غذائیت کی کمی،ٹھنڈ میں زیادہ دیر تک رہنا اور کمزور مدافعتی نظام شامل ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں