Thursday, December 26, 2024
ہومHealth and Education نوازشریف آئی ٹی سٹی میں5عالمی یونیورسٹیوں کے کیمپس فور ٹئیر ڈیٹا سنٹرکا...

 نوازشریف آئی ٹی سٹی میں5عالمی یونیورسٹیوں کے کیمپس فور ٹئیر ڈیٹا سنٹرکا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نوازشریف آئی ٹی سٹی میں پاکستان کا پہلا  Four Tier ڈیٹا سنٹر بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے فور ٹئیر ڈیٹا سنٹر کی اصولی منظوری دے دی۔ چین کے اشتراک سے پاکستانی ادارہ پہلا فورٹئیر ڈیٹا سنٹر قائم کرے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب  کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سی بی ڈی نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ  چین،انگلینڈ او ردیگر ممالک کی یونیورسٹیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس بنائیں گی۔نوازشریف آئی ٹی سٹی میں Tang,Xurt اورBaifang انسٹیٹیوٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن کے کیمپس بنیں گے۔ بکنگھم شائر یونیورسٹی او رامپیر یل کالج لندن بھی کیمپس بنانے کے لیے تیار ہیں۔ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے آئی ٹی سٹی میں آرٹیفشل انٹیلی جنس اورانفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنے گی۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی بی ڈی کو نوازشریف آئی ٹی سنٹر میں مزید عالمی یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا ٹارگٹ دے دیا۔ وزیراعلیٰ  نے نوازشریف آئی ٹی سٹی ٹوئن ٹاورز کی جلد ازجلد تکمیل کی ہدایت کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں