Wednesday, January 1, 2025
ہومHealth and Educationوزن کم کرنے کیلئے ورزش سے قبل کیا کھائیں اور کیا نہیں؟

وزن کم کرنے کیلئے ورزش سے قبل کیا کھائیں اور کیا نہیں؟


— فائل فوٹو

اچھی جسمانی صحت کے لیے ورزش کو اپنے روز مرہ کے معمول کا حصہ بنانا ضروری ہے۔

وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اکثر ورزش کے ساتھ ساتھ کھانے پینے میں بھی کمی کر دیتے ہیں لیکن ایسا کرنا ہرگز ضروری نہیں بلکہ صرف جنک فوڈ اور چینی سے پرہیز کر کے بھی آپ تسلی بخش نتائج حاصل کر سکتے ہیں، صحت بخش غذاؤں پر سمجھوتہ نہ کرنا ہی دانش مندی ہے۔

خاص طور پر جِم جانے یا فٹنس کے لیے کوئی بھی جسمانی مشق کرنے سے قبل لازمی ہے کہ جسم کو توانائی فراہم کی جائے، اس کے لیے درست یا موزوں غذا کا انتخاب کرنا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے، مثال کے طور پر اسپن کلاسز سے پہلے سبزی یا پھل کے جوس کو صحت بخش آپشن تصور کرنے والے دوبارہ سوچیں، کیونکہ اس سے ہاضمہ متاثر ہو سکتا ہے۔

کچھ اسنیکس جِم جانے یا فٹنس روٹین سے پہلے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

چہل قدمی سے قبل

اگر بھرپور غذا لیے 3 سے 4 گھنٹے ہو چکے ہیں اور ابھی بھی شکم سیری ہے تو پھر کچھ بھی کھانے پینے کی ضرورت نہیں، بس چہل قدمی کرنا شروع کر دیں، لیکن اگر صبح سویرے اُٹھ کر چہل قدمی کرنے کے عادی ہیں یا رات کا کھانا کھانے کے بعد خالی پیٹ محسوس کر رہے ہیں تو چہل قدمی پر جانے سے قبل ناشپاتی، سیب، ایک آدھ کیلا یا اسموتھی کا چھوٹا گلاس، پھلوں کے ساتھ دہی یا بادام کا دودھ لے سکتے ہیں۔

دوڑنے سے قبل

دوڑنے کے لیے بہت زیادہ طاقت اور اسٹیمنا درکار ہوتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ رننگ سے پہلے صحت بخش غذا لی جائے، تیزابیت کی شکایت میں ڈیری مصنوعات یا ترش غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے، اگر کئی میٹر کی رننگ کرنی ہے تو اس سے 1 گھنٹہ قبل اسنیکس کھانے چاہئیں، پی نٹ بٹر کے ساتھ ٹوسٹ، کیلا یا چند بادام پستے، ایک چھوٹے سے پیالے میں دلیہ، کوئی سا بھی آدھا پھل یا پھر چاکلیٹ بار کھانی چاہیے۔

مسلز ٹریننگ سے پہلے

طاقت کے استعمال والی جسمانی ورزش سے پہلے جسم کو تقویت پہنچانا ضروری ہے تاکہ مسلز کے کھلنے اور سکڑنے میں آسانی پیش آئے، اس سے طاقت، ہڈیوں پر چڑھے مسلز کے سائز اور برداشت میں اضافہ ہوتا ہے، اس لیے لازمی ہے کہ ورک آؤٹ سے پہلے جسم کو فیول مہیا کیا جائے، جس کے لیے پروٹین شیک، سیب، پی نٹ بٹر کے ساتھ ایک ٹوسٹ، ہائی پروٹین اوٹ میل یا بلو بیری بنانا پروٹین اسموتھی لے سکتے ہیں۔

یوگا سے قبل

یوگا کرنے سے پہلے بہت زیادہ کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ اس میں Twist کرنے والے آسن کرنے ہوتے ہیں جبکہ سر کے بل بھی کھڑا ہونا ہوتا ہے اس لیے فائبر سے بھرپور پھل جیسے کہ کیلا، میوے، ایک پیالی بیریز، اوٹ میل یا دوسری پکی ہوئی دالیں استعمال کر سکتے ہیں۔

سوئمنگ سے پہلے

سوئمنگ سے پہلے ایسی غذاؤں سے اجتناب کرنا چاہیے جو ہاضمہ خراب کر سکتی ہوں، کم چربی والے دودھ سے بنا ایک پیالہ دلیہ، جوس کے ساتھ ایک ٹوسٹ، ایک کیلا یا چاکلیٹ بار اور مٹھی بھر کشمش کھا سکتے ہیں۔

سائیکلنگ اور اسپننگ سے قبل

فٹنس روٹین میں سائیکلنگ اور اسپننگ شامل ہے تو صحت بخش غذائیں اور اسنیکس ضرور استعمال کرنے چاہئیں، لیکن یہ اسنیکس ان سرگرمیوں سے 1 گھنٹہ قبل کھانے چاہئیں۔

اس سلسلے میں سوکھے پھلوں اور خشک میوے کو دودھ میں ملا کر بنائی جانے والی غذا، دلیہ، ایک کیلا، انڈہ، ایک مشت خشک میوہ جات، گرلڈ سالمن مچھلی یا بھاپ لگی بروکلی کھا سکتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں