Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationوزیراعلیٰ پنجاب نے پولیو کے خاتمے کیلئےقابلِ عمل پلان مانگ لیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیو کے خاتمے کیلئےقابلِ عمل پلان مانگ لیا



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیو وائرس کو ختم کرنے کے لیے قابلِ عمل پائیدار پلان طلب کر لیا۔

مریم نواز کی زیرِ صدارت پولیو کے خاتمے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اُنہوں نے پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے جامع اور مؤثر ویکسینیشن مہم کے آغاز کا حکم دیا۔ 
انہوں نے ویکسینیشن مہم کے دوران مسنگ چلڈرن کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔کہا پنجاب کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے اور میں ویکسینیشن مہم کی ذاتی طورپر مانیٹرنگ کر رہی ہوں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کے بھرپور تعاون کے ذریعے ہی پولیو وائرس کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں پنجاب میں موبائل اور مائیگرنٹ پاپولیشن کی ٹریکنگ اور رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں