Saturday, January 4, 2025
ہومHealth and Educationوزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی جڑانوالہ کے سپیشل طالبعلم سے ملاقاتتعلیمی...

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی جڑانوالہ کے سپیشل طالبعلم سے ملاقاتتعلیمی اخراجات کا ذمہ لےلیا 



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے گزشتہ دنوں سوشل  میڈیا پر وائرل ہونے والے جڑانوالہ کے سپیشل طالبعلم نے ملاقات  کی،وزیر تعلیم نے سپیشل بچے محمد ابراہیم کی معذوری کے باوجود سکول جانے کی حوصلہ افزائی کی اور ہمت کی داد دی۔

رانا سکندر حیات نے طالبعلم کو 50 ہزار روپے انعام دیا اور تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان بھی کردیا،وزیر تعلیم نے بچے کی مصنوعی ٹانگ بھی لگواکر دینے کی یقین دہانی کروائی،انہوں نے بچے کے والد کو بھی روزگار کیلئے رکشہ لے کر دینے کا وعدہ کیا۔ 

جڑانوالہ کا محمد ابراہیم ٹانگ سے معذور اور بیساکھی کے سہارے سکول جاتا ہے،سوشل میڈیا پر بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر تعلیم نے بچے کی تلاش اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ 

وزیر تعلیم نے اپنی ذاتی گاڑی پر بچے اور اس کے والد کو لاہور بلوایا، انعام دیا، شہر کی سیر بھی کروائی،وزیر تعلیم نے محمد ابراہیم کو تعلیم جاری رکھنے اور والد کو تعلیمی اخراجات سے بے فکر ہو جانے کی تاکید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک میں موجود ہوں محمد ابراہیم کے تعلیمی اخراجات کیلئے آپ نے پریشان نہیں ہونا۔،محمد ابراہیم کی تعلیم میں تعطل کسی صورت نہ آئے،وزیر تعلیم نے محمد ابراہیم کی خواہش پر اسے ذاتی خرچ پر میڈیکل تک تعلیم دلوانے کا بھی وعدہ کیا اور کہا کہ محمد ابراہیم کی کسی بھی خواہش کو میں ذاتی طور پر پورا کروں گا،میرا نمبر رکھ لیں، بچے کی ہر ضرورت اور خواہش سے مجھے فوری آگاہ کریں۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں