Monday, December 23, 2024
ہومHealth and Educationوزیر تعلیم  نےپوزیشن ہولڈر طلباء کیلئے انعام کی رقم  بڑھانے کا اعلان ...

وزیر تعلیم  نےپوزیشن ہولڈر طلباء کیلئے انعام کی رقم  بڑھانے کا اعلان  کر دیا 



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب میں سٹیم ایجوکیشن کے فروغ کیلئے پبلک تعلیمی اداروں میں سٹیم نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن اور یونیسیف کے اشتراک سے پی ایم آئی یو ڈیپارٹمنٹ نے اضلاع کی سطح پر اسٹیم مقابلوں کا انعقاد یقینی بنایا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گورنمنٹ ریٹی گن سکول میں لاہور کی سطح پر ہونے والی اسٹیم نمائش کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلباء کے بنائے گئے سائنسی ماڈلز دیکھے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ سٹیم نمائش میں پنجاب بھر سے 108 طلباء کے منتخب ماڈلز نمائش کیلئے پیش کئے گئے تھے۔ پنجاب بھر کے مڈل اور سیکنڈری سکول کے طلباء نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی کے شعبوں میں تیار کیے گئے ماڈلز پیش کیے۔

وزیر تعلیم نے طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے انعام کی رقم 1 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلی3 پوزیشن کے حامل طلباء کو بالترتیب 5 لاکھ، 3 لاکھ اور 2 لاکھ کیش پرائز دیں گے۔ رانا سکندر حیات نے ٹاپ ٹین پراجیکٹس والے طلباء کے اساتذہ کو بھی ایوارڈ دینے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگلے سال تک سرکاری سکول معیاری سکول بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔  بدلتے دور کے ساتھ ساتھ سٹیم ایجوکیشن کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں سوشل لرننگ بہت ضروری ہے۔ سٹیم نمائشوں کے ذریعے طلباء کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملے گا اور ان میں تحقیق کی عادت پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ کریٹیکل تھنکنگ اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی بڑھے گی۔

 وزیر تعلیم نے تمام سکول سربراہان کو سٹیم نمائش جیسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں ایسا ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں، تنقیدی سوچ اور جدت کو فروغ دے سکے۔

واضح رہے کہ مذکورہ سٹیم ماڈلز کو شارٹ لسٹ کرنے کیلئے ضلعی سطح پر قائم شدہ تکنیکی کمیٹیوں نے ماڈلز کا جائزہ لیا اور  فاتحین کا انتخاب کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں