Sunday, December 29, 2024
ہومHealth and Educationٹوکیو: 1898کےبعد سے گرم ترین جولائی میں ہیٹ اسٹروک سے 120 سے...

ٹوکیو: 1898کےبعد سے گرم ترین جولائی میں ہیٹ اسٹروک سے 120 سے زیادہ ہلاکتیں


  • محکمہ موسمیات کے مطابق یہ 1898کےبعد سے گرم ترین جولائی کا مہینہ تھا۔
  • صرف ٹوکیو میٹروپولیٹن میں ہیٹ اسٹروک سے 120 سے زیادہ ہلاکتوں کی اطاع دی گئی ہے۔
  • دو کے علاوہ تمام اپنے گھروں کے اندر مردہ پائے گئے، جن میں زیادہ تر ایئر کنڈیشنرہونے کے باوجود اسے استعمال نہیں کر رہے تھے۔
  • موسمیاتی ایجنسی نے اگست میں مزید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔

جاپانی حکام نے منگل کو بتایا ہے کہ ٹوکیو میٹروپولیٹن علاقے میں جولائی میں ہیٹ اسٹروک سے 120 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے،جب ملک کا اوسط درجہ حرارت ریکارڈ بلندیوں کو چھو گیا اور گرمی کی وارننگ مہینے کے بیشتر حصے میں نافذ رہی۔

ٹوکیو میڈیکل ایگزامینر کے دفتر کے مطابق مرنے والے 123 افراد میں سے بہت سے معمر تھے۔ دو کے علاوہ تمام اپنے گھروں کے اندر مردہ پائے گئے، جن میں زیادہ تر ایئر کنڈیشنر نصب ہونے کے باوجود انہں استعمال نہیں کر رہے تھے۔

جاپانی محکمہ صحت کے حکام اور موسم کی پیش گوئی کرنے والے بار بار لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ گھر کے اندر رہیں، پانی کی کمی سے بچنے کے لیے وافر مقدار میں مشروبات کا استعمال کریں اور ایئر کنڈیشننگ کا استعمال کریں۔

بوڑھے لوگ اکثر یہ سمجھتے ہیں کہ ایئر کنڈیشر ان کی صحت کے لیے اچھے نہیں ہیں اور وہ اسے استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

جاپان کے طبی معائنہ کار کے دفتر نے بتایا کہ جولائی میں ٹوکیو کے 23 میٹروپولیٹن اضلاع میں ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی اموات کی یہ سب سے بڑی تعداد تھی اس سے قبل 2018 کی ہیٹ ویو کے دوران 127 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق، یکم جولائی سے 28 جولائی تک جاپان بھر میں ہیٹ اسٹروک کے باعث 37,000 سے زیادہ افراد کا علاج اسپتالوں میں کیا گیا۔

جولائی میں اوسط درجہ حرارت گزشتہ 30 برسوں کے اوسط سے 2.16 ڈگری سیلسیس (3.89 ڈگری فارن ہائیٹ) زیادہ تھا، جس نے 1989 کے بعد سے ، ب سے جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے ریکارڈ رکھنا شروع کیا ہے ،اسے گرم ترین جولائی بنا دیا۔

منگل کو، ٹوکیو اور مغربی جاپان کے بیشتر حصوں میں ہیٹ اسٹروک کی وارننگ جاری تھی۔ ٹوکیو کے مرکز میں درجہ حرارت تقریباً 34 سیلسئس (93 F) تک بڑھ گیا، جہاں بہت سے لوگ چھتریاں یا ہاتھ میں پکڑے پنکھے اٹھائے ہوئے تھے۔

کیوٹو سے تعلق رکھنے والے ہیدی ہیرو تاکانو نے کہا، “میں ہر سال محسوس کرتا ہوں کہ گرم مدت طویل ہوتی جا رہی ہے۔” “میرے پاس ہر وقت ایئر کنڈیشنر ہوتا ہے، بشمول میں سو رہا ہوں۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ باہر نہ جاؤں۔

ایک فرانسیسی سیاح نے ایک پورٹیبل فین دکھایا جو اس نے ٹوکیو میں خریدا تھا۔ “یہ بہت ہی اچھی طرح کام کرتا ہے،” انہوں نے کہا۔ “اس درجہ حرارت کے ساتھ، یہ ایک ضرورت ہے۔”

موسمیاتی ایجنسی نے اگست میں مزید گرمی کی پیش گوئی کی ہے، درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ (95 F) یا اس سے زیادہ ہوگا۔

اس نے ایک بیان میں کہا ہے،”براہ کرم درجہ حرارت کی پیش گوئیوں اور ہیٹ اسٹروک الرٹس پر توجہ دیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔”

یہ رپورٹ اے پی کی اطلاعات پر مبنی ہے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں