Saturday, December 28, 2024
ہومHealth and Educationٹھنڈا پانی صحت کیلئے نقصان دہ؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

ٹھنڈا پانی صحت کیلئے نقصان دہ؟ نئی تحقیق سامنے آگئی


بیشتر افراد کا ماننا ہے کہ ٹھنڈا پانی پینا صحت کے لیے نقصان دہ عادت ہے۔ درحقیقت ان کا ماننا ہے کہ اس عادت سے طویل المعیاد بنیادوں پر صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔

ان کے خیال میں ٹھنڈا پانی پینے سے معدہ سکڑ جاتا ہے اور کھانے کے بعد غذا کو ہضم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کچھ افراد کا یہ بھی ماننا ہے کہ ٹھنڈے پانی کے استعمال سے جسم کے لیے اندرونی درجہ حرارت کو 37 ڈگری سینٹی گریڈ پر برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

ڈپریشن کس طرح جسم پر اثر انداز ہوتا ہے؟

مگر کیا واقعی ان خیالات میں کوئی سچائی ہے؟ کیا ٹھنڈا پانی نقصان کی بجائے صحت کو فائدہ پہنچاتا ہے؟

اس سوال کا جواب یہ ہے کہ ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جن سے ثابت ہوتا ہو کہ ٹھنڈا پانی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔

پانی ٹھنڈا ہو یا سادہ، دونوں سے جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے میں میں مدد ملتی ہے۔

ٹھنڈے پانی کے ممکنہ خطرات

1978 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ ٹھنڈا پانی پینے سے ناک میں موجود بلغم گاڑھا ہو جاتا ہے اور نظام تنفس کی نالی سے اس کا گزرنا مشکل ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں گرم پانی یا چکن سوپ پینے سے لوگوں کو سانس لینے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق کے مطابق نزلہ زکام یا فلو کی صورت میں ٹھنڈا پانی پینے سے حالت زیادہ بدتر محسوس ہوسکتی ہے۔

2001 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ٹھنڈا پانی پینے سے ان افراد کو مائیگرین (آدھے سر کے درد) کا سامنا ہو سکتا ہے جن کو پہلے ہی اکثر مائیگرین کا سامنا ہوتا ہے۔

کچھ افراد کا ماننا ہے کہ گرم موسم میں ٹھنڈا پانی پینے سے جسم کو ٹھنڈا کرنے میں مدد نہیں ملتی، مگر اس حوالے سے اب تک ایسا تحقیقی کام نہیں ہوا جس سے اس خیال کی تصدیق ہو سکے۔

فوائد

ٹھنڈا پانی پینے کے چند فوائد بھی ہیں۔ اکثر پنڈلیوں میں درد رہتا ہے؟ تو اس کی وجوہات جان لیں

201 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش کے دوران ٹھنڈا پانی پینے سے جسم کو زیادہ گرم ہونے سے بچانے میں مدد ملتی ہے جبکہ جسمانی سرگرمیوں کا فائدہ بڑھ جاتا ہے۔

کیا ٹھنڈا پانی جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے مفید ہے؟

موسم جیسا بھی ہو، دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی پینے سے کم کیلوریز کو جزو بدن بنانے میں مدد ملتی ہے۔

پانی پینے سے نظام ہاضمہ کے افعال بہتر ہوتے ہیں اور جسمانی وزن کو صحت مند سطح پر رکھنا آسان ہو جاتا ہے، چاہے وہ ٹھنڈا پانی ہی کیوں نہ ہو۔

ٹھنڈا پانی پینے سے کھانے کے بعد اضافی کیلوریز جلانے میں بھی مدد ملتی ہے کیونکہ ہمارے جسم کو اپنا درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے۔

مگر ٹھنڈا پانی جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہت زیادہ مؤثر نہیں ہوتا۔

کیا سادہ پانی ٹھنڈے پانی سے زیادہ بہتر ہوتا ہے؟

سادہ یا گرم پانی پینے سے نظام ہاضمہ کے افعال بہتر ہوتے ہیں، خون کی گردش میں معاونت ملتی ہے جبکہ جسم زیادہ تیزی سے زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے

تحقیقی رپورٹس کے مطابق سادہ یا گرم پانی پینے سے پیاس کم لگتی ہے، مگر اس سے گرم موسم کے دوران مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، کیونکہ پیاس کم لگنے کے باعث لوگ پانی کم پیتے ہیں، تو جسم میں ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بڑھتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں