ہوم Health and Education ٹیٹنس انجیکشن سے متعلق بری خبر

ٹیٹنس انجیکشن سے متعلق بری خبر

0



(24 نیوز)بیشتر میڈیکل اسٹورز پر ٹیٹنس انجیکشن نایاب،ہول سیل میڈیسن مارکیٹ میں بھی ٹیٹنس انجیکشن ناپید ہوگئے،جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذخیرہ اندوز بلیک مارکیٹنگ کرکے منافع خوری کرنے لگے،بلیک میں انجیکشن کی قیمت 60 روپے سے بڑھ کر 300 سے 500 روپے تک فروخت ہونے لگا ۔

پریگنینسی اور دل کے مرض کے انجیکشن بھی بلیک میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ سانس کے مرض،نزلہ، مرگی اور سوجن کی ادویات بھی تاحال نایاب ہیں جبکہ انسولین کی قیمت بھی دگنی ہوگئی۔
سانس کے مرض کی ادویات 500 روپے سے بڑھ کر 4 ہزار روپے پر پہنچ گئی،نزلہ کی دوائیں 650 سے بڑھ کر 1100 روپے میں فروخت ہونے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ،سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت ہوگی

اس کے علاوہ سوجن کی ادویات بھی 700 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار روپے ،پریگنینسی کے انجیکشن 6 ہزار سے بڑھ کر 9 ہزار روپے،دل کے مرض کے انجیکشن 1200 سے تجاوز کرکے 2500 روپے  اور انسولین بلیک مارکیٹ میں 900 روپے سے تجاوز کرکے 2700 روپے پر پہنچ گیا۔

انسولین کی قیمت بھی دگنی ہوگئی ،انسولین بلیک مارکیٹ میں 900 روپے سے تجاوز کرکے 2700 روپے پر پہنچ گیا





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version