Thursday, December 26, 2024
ہومHealth and Education پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ

 پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ



(ویب ڈیسک) پاکستان میں منکی پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ ہوگیا ، 44 سالہ مریض خلیجی ممالک سے واپس آیا ہے اور پمز اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران منکی پاکس میں مبتلا شخص کو پمز اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کروادیا ، مریض بلکل تندرست ہے۔ڈاکٹر مختار بھرتھ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ مؤثر اسکریننگ کے نظام کو یقینی بنا رہا ہے، ایئرپورٹس پر 6لاکھ 30 ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ وزارت صحت صورتحال کی مانیٹرنگ کو یقینی بنا رہی ہے، عوام کو ایم پاکس سے محفوظ سے محفوظ بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں