(رابیل اشرف) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی “ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے” آج منایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد لوگوں کو منہ کی صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے سیمینار اور تقاریب بھی منعقد کی جاتی ہیں جس میں منہ کو صحت مند رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
منہ کی صحت ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہم جو کچھ کھاتے ہیں وہ ہمارے منہ کے ذریعے ہمارے جسم تک پہنچتا ہے۔
اگر منہ میں کسی انفیکشن یا بیماری کا اثر ہو تو یہ کھانے کے ذریعے ہمارے جسم میں داخل ہوجاتا ہے جس سے کئی طرح کے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ دانتوں اور منہ کی باقاعدگی سے صفائی کئی بیماریوں اور مسائل سے بچاتی ہے۔ ایسے میں “ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے” ہر سال 20 مارچ کو منایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،6 ملزمان گرفتار
یہ دن پہلی بار 2007 میں منایا گیا تھا، جس کا مقصد ہر عمر کے لوگوں میں منہ کی صحت اور صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔
اس دن کو پہلی بار سال 2007 میں ورلڈ ڈینٹل فیڈریشن کی طرف سے 12 ستمبر کو ایف ڈی آئی کے بانی ڈاکٹر چارلس گوڈن کی یاد میں منایا گیا تھا۔ جس کے تحت تمام لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اپنی منہ کی صحت کا خیال رکھیں تاکہ زندگی بھر آپ کی مسکراہٹ برقرار رہ سکے۔