Tuesday, December 31, 2024
ہومHealth and Educationپاکستان میں پولیو کے مزید تین کیسز، مجموعی تعداد 59 ہوگئی، نیشنل...

پاکستان میں پولیو کے مزید تین کیسز، مجموعی تعداد 59 ہوگئی، نیشنل ای او سی


نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) برائے تخفیف پولیو نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو وائرس کے تین مزید کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 59 ہوگئی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو کے نئے کیسز ڈی آئی خان، کراچی (کیماڑی) اور کشمور سے رپورٹ ہوئے۔

ای او سی کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان سے اب تک 8 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، کراچی کے ضلع کیماڑی سے رواں سال اب تک تین پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل ای او سی کے مطابق کشمور میں رواں سال پولیو کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ رواں سال بلوچستان سے 26 اور خیبر پختونخوا سے 16 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں سال سندھ سے 15 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں