Wednesday, January 1, 2025
ہومHealth and Educationپاکستان میں کورونا کیسز نہیں بڑھے، صورت حال کنٹرول میں ہے، ڈاکٹر...

پاکستان میں کورونا کیسز نہیں بڑھے، صورت حال کنٹرول میں ہے، ڈاکٹر ممتاز علی



دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز اور اموات بڑھنے کا رجحان سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے قومی ادارہ صحت کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے سربراہ ڈاکٹر ممتاز علی خان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیس نہیں بڑھے، صورت حال کنٹرول میں ہے۔ 

ڈاکٹر ممتاز علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ ملک میں کورونا ٹیسٹ اب صرف سرجری کروانے والے مریضوں کے کیے جاتے ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی زیادہ تر آبادی کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔ 

خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ عالمی ادارہ صحت نے گذشتہ ہفتے دنیا بھر میں کورونا کیسوں اور اموات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

خبر ایجنسی نے کہا عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہر ہفتے 1700 اموات ہو رہی ہیں۔ 

خبر ایجنسی نے کہا عالمی ادارہ صحت نے خطرے سے دوچار افراد کی ویکسین جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں