Saturday, January 4, 2025
ہومHealth and Educationپاکستان کے ایک اور ضلع میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے ایک اور ضلع میں پولیو وائرس کی تصدیق



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے ایک اور ضلع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے جانی چوک کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔پاکستان میں اب تک 51 اضلاع کے 215 سے زائد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، جن میں ضلع کیماڑی، حیدرآباد، جام شورو، چمن، پشین شامل ہیں۔اس کے علاوہ لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایاگیا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک 9 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں، گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب میں ڈیڑھ سال کا بچہ پولیو وائرس سے معذور ہو گیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں