Friday, December 27, 2024
ہومHealth and Educationپرائیویٹ ہسپتالوں کے پوسٹ گریجو یٹ ٹرینی ڈاکٹرز پر بڑی پابندی عائد

پرائیویٹ ہسپتالوں کے پوسٹ گریجو یٹ ٹرینی ڈاکٹرز پر بڑی پابندی عائد



 (زاہد چودھری) محکمہ صحت نے پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ کیلئے روٹیشن پالیسی جاری کر تےہوئےپرائیویٹ ہسپتالوں کے پوسٹ گریجو یٹ ٹرینی ڈاکٹرز کی سرکاری ہسپتال میں روٹیشن پر پابندی عائد کردی۔ 
تفصیلات کےمطابق پرائیویٹ ہسپتالوں کے پوسٹ گریجو یٹ ٹرینی ڈاکٹرز کی سرکاری ہسپتال میں روٹیشن پر پابندی عائد کردی،سرکاری ہسپتالوں کے پرائیویٹ ہسپتالوں سے پہلے سے موجود معاہدے بھی منسوخ کئے گئے ، مکمل سہولتوں کے حامل سرکاری ہسپتال کے پوسٹ گریجویٹ (پی جی )  ٹرینی اسی انسٹی ٹیوٹ میں روٹیشن بھی کریں گے، پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کو نزدیک ترین سرکاری ہسپتال میں ہی روٹیشن کرنا ہوگی، کسی دوسرے شہر میں پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کو روٹیشن کی اجازت نہیں ہوگی ، پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ میں انڈکشن کی سنٹرل پالیسی پر سختی سے عمل ہوگا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پی جی ٹریننگ پالیسی پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے پی جی ٹریننگ و روٹیشن پالیسی جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:   پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس عائد ، نوٹیفکیشن جاری





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں