Thursday, December 26, 2024
ہومHealth and Educationپروٹین پر تحقیق؛ کیمسٹری کا نوبیل انعام امریکہ اور برطانیہ کے تین...

پروٹین پر تحقیق؛ کیمسٹری کا نوبیل انعام امریکہ اور برطانیہ کے تین محققین کے نام


  • سوئیڈن میں قائم رائل سوئیڈش اکیڈمی کی نوبیل کمیٹی نے کیمسٹری کے نوبیل انعام کا اعلان کر دیا ہے۔
  • نوبیل پرائز برطانیہ میں قائم ریسرچ لیبارٹری ’گوگل مائنڈز‘ سے وابستہ ڈیمس ہاسابیس، جان جمپر اور امریکہ کی یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ڈیوڈ بیکر کو دیا گیا ہے۔
  • تینوں محققین کو پروٹین کی بناوٹ اور اس کے اثرات کے حوالے سے غیر معمولی پیش رفت پر انعام دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک — امریکہ اور برطانیہ کے تین محققین کو پروٹین کی بناوٹ، اس کے اثر انداز ہونے اور زندگی پر اس کے اثرات کے حوالے سے غیر معمولی پیش رفت پر نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق کیمسٹری کا نوبیل پرائز برطانیہ میں قائم ریسرچ لیبارٹری ’گوگل مائنڈز‘ سے وابستہ ڈیمس ہاسابیس، جان جمپر اور امریکی شہر سیٹل کی یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ڈیوڈ بیکر کو دینے اعلان کیا گیا ہے۔

سوئیڈن میں قائم رائل سوئیڈش اکیڈمی کی کیمسٹری کے حوالے سے قائم کمیٹی کے سربراہ ہینر لنکے نے نوبیل پرائز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محققین نے امینو ایسڈ اور پروٹین کے اسٹرکچر کے درمیان تعلق کو واضح کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کیمسٹری میں خاص طور پر بائیو کیمسٹری میں کئی دہائیوں سے ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ اب اس پر پیش رفت ہوئی ہے جس پر نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

نوبیل کمیٹی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ڈیوڈ بیکر نے 2003 میں نیو پروٹین ڈیزائن کیا تھا اور ان کا تحقیقی گروپ اس وقت سے ایک غیر حقیقی پروٹین تخلیق کر رہا تھا۔ ان میں وہ پروٹین بھی شامل تھے جو دوائیں، ویکسین، نینو میٹرئیلز اور چھوٹے سینسرز میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

کمیٹی نے مزید کہا کہ برطانیہ میں قائم ریسرچ لیبارٹری ’گوگل مائنڈز‘ سے وابستہ ڈیمس ہاسابیس اور جان جمپر نے ایک آرٹیفیشل ماڈل تیار کیا یہ ماڈل لگ بھگ 20 کروڑ پروٹینز کی ساخت کی نشان دہی کر سکتا ہے اور یہ وہ پروٹین ہیں جن کی شناخت اب تک محققین کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ رواں ہفتے کا تیسرا نوبیل پرائز ہے جس کا رواں ہفتے اعلان کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز فزکس جب کہ اس سے ایک دن پہلے میڈیسن کے نوبیل پرائز کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب نوبیل کمیٹی جمعرات کو ادب کے نوبیل پرائز کا اعلان کرے گی۔

امن کے لیے نوبیل انعام کا اعلان جمعے کو ہو گا اور معاشیات کے لیے 14 اکتوبر کو انعام کا اعلان کیا جائے گا۔

انعام حاصل کرنے والوں کو 10 دسمبر کو الفریڈ نوبیل کی برسی کے موقعے پر منعقد ہونے والی تقریب میں انعام وصول کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

نوبیل انعام حاصل کرنے والوں کو تقریباً 10 لاکھ ڈالر کی رقم بھی دی جاتی ہے۔ یہ رقم انعام کا آغاز کرنے والے سوئیڈش موجد الفریڈ نوبیل کے ترکے سے دی جاتی ہے۔

اس رپورٹ میں خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ سے معلومات شامل کی گئی ہیں



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں