Sunday, January 5, 2025
ہومHealth and Educationپریسٹن یونیورسٹی میں مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

پریسٹن یونیورسٹی میں مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد



(24نیوز ) پریسٹن یونیورسٹی میں مرحومین کی خدمات کے اعتراف میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحوم ایم اے رؤف سمیت دیگر کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی ایلومنائی کے زیر اہتمام قائد اعظم یونیورسٹی کے سابق کنٹرولر امتحانات و یونیورسٹی آف لاہور کے سرپرست مرحوم ایم اے روؑف ، سابق اسکالر شپ منیجر ، قائداعظم یونیورسٹی کے چوہدری ذوالفقار کے والد اور الیاس نذیر کی والدہ کی وفات پر جمعرات کو پرسٹن یونیورسٹی میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پرو ریکٹر عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی وجاہت لطیف ، ڈاکٹر عبد الباسط ، پروفیسر طلعت خورشید ، عزیز نشتر ، محمد مرتضی نور سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرحومین کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، قاری یاسین نے مرحومین کی مغفرت کی دعا کرائی اور یونیورسٹی آف لاہور کے سرپرست و سابق کنٹرولر امتحانات قائداعظم یونیورسٹی مرحوم ایم اے رﺅف سمیت دیگر کی خدمات کو سراہا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں