Sunday, December 29, 2024
ہومHealth and Educationپنجاب : انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل 1 کروڑ سے زائد...

پنجاب : انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل 1 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے



(24نیوز) پنجاب کے منتخب 15 اضلاع میں جاری انسداد پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی جس دوران 1 کروڑ 36 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال نے کے مطابق لاہور میں 21 لاکھ 91 ہزار، راولپنڈی میں 9 لاکھ 66 ہزار، اور ملتان میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے  جبکہ مہم کے دوران 9 لاکھ مہمان بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے گئے ، مہم کے دوران پولیو ورکرز نے انتہائی جانفشانی سے کام کیا، ان کی محنت کو سراہتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والے ورکروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہم کی کوالٹی کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا، اور تمام اضلاع کی کارکردگی کو مہم کے مختلف اعشاریوں کی بنیاد پر جانچا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح پولیو کا مکمل خاتمہ ہے، اور ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کے کوائف کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔پنجاب بھر میں اس مہم میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا، جن میں پولیو ورکرز، طبی عملہ اور انتظامی ٹیمیں شامل ہیں۔ پولیو ورکرز کو قوم کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے خضر افضال نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی جانب یہ مہم ایک اہم قدم ہے، اور حکومت اس معاملے پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ اس مہم کے دوران لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، چکوال، اٹک، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور راجن پور کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں