Wednesday, January 1, 2025
ہومHealth and Educationپنجاب بھر میں نمونیا بخارمیں مبتلا مزید 2 بچےدم توڑ گئے

پنجاب بھر میں نمونیا بخارمیں مبتلا مزید 2 بچےدم توڑ گئے



(زاہد چوہدری)پنجاب میں نمونیا کا مرض خطرناک شکل اختیار کرگیا اور 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید2بچے انتقال کر گئے۔

پنجاب میں بچوں کے نمونیا پھیلاؤ بدستور جاری ہے، محکمہ صحت پنجاب نے بتایاکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبےمیں345بچے جبکہ شہرلاہور میں 44 بچے نمونیا بخار میں مبتلا ہوئے اور 2 بچے انتقال کر گئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نمونیا کی علامات میں تیز بخار، سینے میں تکلیف، زور دار کھانسی، گلے میں درد، سانس کا تیز تیز چلنا، بھوک کا نہ لگنا، کھانسی یا بلغم نگلنے کی وجہ سے قے ہونا، تھکن سے چُور جسم، ذہنی اور جسمانی کمزوری اور معدہ یا پیٹ کا درد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر صاف پنجاب پروگرام کا آغاز





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں