Saturday, January 4, 2025
ہومHealth and Educationپنجاب: مزید 1077 بچے نمونیا میں مبتلا، 12 انتقال کر گئے

پنجاب: مزید 1077 بچے نمونیا میں مبتلا، 12 انتقال کر گئے


فائل فوٹو

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 77 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے جبکہ اس دوران 12 بچے نمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔

محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 24 دن میں11 ہزار 597 بچے نمونیا میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ 24 دن میں نمونیا سے 220 اموات ہو چکی ہیں۔

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے 251 بچے متاثر ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر مختار نے کہا ہے کہ پنجاب میں ان دنوں نمونیا پھیلا ہوا ہے، بچے کو پیدائش سے لے کر ڈیڑھ ماہ تک نمونیا ویکسین ایک خاص نمونیا سے بچاتی ہے، ان دنوں پھیلے ہوئے وائرل نمونیا میں نمونیا ویکسین مؤثر نہیں۔

ڈاکٹر مختار کا کہنا ہے کہ حفاظتی ٹیکہ جات کے تحت لگنے والی نمونیا ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، بچوں اور بڑوں کے لیے نمونیا کی ایک ہی ویکسین ہوتی ہے، عام مارکیٹ میں نمونیا ویکسین دستیاب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اجازت کے بغیر کوئی فارمیسی نمونیا ویکسین بیرون ملک سے نہیں منگوا سکتی، حکومت بیرون ملک سے صرف بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کے تحت لگنے والی ویکسین منگواتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں