پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 679 بچے نمونیا میں مبتلا ہو گئے جبکہ اس دوران 5 بچے نمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔
محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 156 کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب کے محکمۂ صحت نے کہا ہے کہ صوبے میں رواں سال اب تک 20 ہزار 267 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں رواں سال اب تک 316 بچے نمونیا سے انتقال کر چکے ہیں۔