لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں خشک سردی کے سبب پھیلنے والی بیماری نمونیا سے مزید 7 بچے انتقال کر گئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پنجاب میں رواں ماہ کے دوران اب تک نمونیا سے مرنے والے بچوں کی تعداد 240 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 942 نئے کیسز سامنے آئے۔ لاہور شہر میں 212 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے ہیں۔
نیا سال شروع ہونے سے تاحال نمونیا 13 ہزار 661 بچوں کو اپنا شکار بنا چکا ہے جن کو ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کو کورونا ٹیکے لگانے کی ہدایت کی ہے۔