لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 130 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک 2 ہزار 247 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
“جنگ ” کے مطابق راولپنڈی سے 114، لاہور سے7 اور اٹک سے 4 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،گوجرانولہ اور جہلم سے 2، منڈی بہاؤالدین سے1 ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔