Saturday, December 28, 2024
ہومHealth and Educationپنجاب میں ڈینگی کے وار جاری مزید 114 کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری مزید 114 کیسز رپورٹ



(24 نیوز) پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ میں ڈینگی کے114 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے، رپورٹ کے مطابق   ایک ہفتہ میں 954 جبکہ رواں سال اب تک 6ہزار 11 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 ترجمان محکمہ صحت   کے مطابق گزشتہ 24  گھنٹوں میں راولپنڈی سے 105 جبکہ لاہور سے 04 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ  اٹک، ملتان، خانیوال، سیالکوٹ اور ساہیوال سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں سموگ کے ڈیرے ، آج پھر پہلے نمبر پر آگیا

 ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ  محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں ،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں