(24نیوز)منکی پاکس کے مشتبہ کیسز کیلئے ہسپتال مختص،پنجاب بھر میں 6 ٹیچنگ ہسپتالوں میں قرنطینہ وارڈز قائم کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا۔
لاہور جنرل ہسپتال میں منکی پاکس کے مریضوں کیلئے وارڈ مختص کر دیا گیا،لاہور ایئر پورٹ پر آنے والے مشتبہ مریض جنرل ہسپتال شفٹ ہونگے۔
بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد،علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ ، بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں وارڈز منکی پاکس کیسز کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں نشتر ہسپتال ملتان میں بھی منکی پاکس کیلئے الگ قرنطینہ وارڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔پنجاب کےانٹرنیشنل ایئر پورٹ کے حامل 6 شہروں کے ہسپتالوں کو منکی پاکس کیلئے مختص کیا گیا۔
محکمہ صحت کی سپیشلائزڈ ہیلتھ کو 6ہسپتالوں میں منکی پاکس کے علاج کے انتظامات یقینی بنانے کی استدعا کی ہے۔