Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationپولیو وائرس کے مزید  2 مریض سامنےآگئے کیسز کی تعداد 45 ہوگئی

پولیو وائرس کے مزید  2 مریض سامنےآگئے کیسز کی تعداد 45 ہوگئی



(ویب ڈیسک)ملک میں پولیو وائرس کے مزید  2 کیس سامنے آگئے جس کے بعد ملک بھر میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 45 ہوگئی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق لکی مروت میں ایک بچی اور ڈی آئی خان میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق رواں سال ملک بھر میں اب تک بلوچستان سے 22، سندھ سے 12، کے پی سے 9 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس سامنے آئے ہیں۔

چاروں صوبوں کے 76 اضلاع میں پولیو وائرس ڈبلیو پی وی 1 کا انکشاف ہوا ہے،اس حوالے سے کہاجارہاہے کہ وائرس کا اتنے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ بچوں کی صحت کے لیے سنگین خطرے کا باعث ہے اور انہیں زندگی بھر کے لیے مفلوج کر سکتا ہے۔

 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں