پونے: زیکا وائرس کے کیسز ایک بار پھر سامنے آنے لگے ہیں اور پونے میں اب تک اس کے 6 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ دو حاملہ خواتین بھی انفیکشن کا شکار ہیں۔ محکمہ صحت کے اہلکار فی الحال مریضوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق پونے کے ایرنڈوانے علاقے کی ایک 28 سالہ حاملہ خاتون میں زیکا وائرس کا انفیکشن پایا گیا ہے اور اس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور 12 ہفتوں کی حاملہ خاتون زیکا وائرس سے متاثر پائی گئی ہے۔ فی الحال دونوں خواتین کی حالت مستحکم ہے۔