Monday, December 23, 2024
ہومHealth and Educationچاکلیٹ کھانے کے خواہشمند ذیابیطس مریضوں کیلئے خوشخبری

چاکلیٹ کھانے کے خواہشمند ذیابیطس مریضوں کیلئے خوشخبری



(ویب ڈیسک)محققین نے حالیہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ ہفتے میں پانچ بار ڈارک چاکلیٹ کھانے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے میں کمی آتی ہے۔

امریکی محققین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ نتائج کی تصدیق کے لیے مزید کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت ہے، لیکن اس بات کے مضبوط شواہد سامنے آئے ہیں کہ ہفتے میں پانچ بار ڈارک چاکلیٹ کھانا، یعنی پانچ سرونگ، ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک ہو سکتا ہے.

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چاکلیٹ میں موجود فلاوانولز (جو پھلوں اور سبزیوں میں پایا جانے والا ایک قدرتی مرکب ہے) دل کی صحت کو بہتر بنانے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

محققین نے یہ بھی دریافت کیا ہے کہ جو افراد کسی بھی قسم کی چاکلیٹ کا ہفتے میں کم از کم پانچ سرونگ کھاتے ہیں، ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس کی شرح ان افراد کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہوتی ہے جو شاذ و نادر یا کبھی چاکلیٹ نہیں کھاتے,

 یہ نتائج اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ چاکلیٹ کے محدود اور مناسب استعمال سے صحت کے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول مہنگا،ڈیزل سستا ہونےکا امکان





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں