Wednesday, January 1, 2025
ہومHealth and Educationچلڈرن لائبریری کمپلیکس میں 3 روزہ سیرت کانفرنس شروع مختلف مقابلوں میں...

چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں 3 روزہ سیرت کانفرنس شروع مختلف مقابلوں میں 900بچوں کی شرکت



لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ربیع الاول کی مناسبت سے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں 3 روزہ سیرت کانفرنس شروع ہو گئی۔ پہلے روز مینیجنگ ڈائریکٹر احمد خاور شہزاد کی زیر نگرانی سکولوں کے طلباء و طالبات کے لیے مضمون نویسی، سیرت کوئز، نعت خوانی اور خطاطی کے مقابلے  ہوئے جن میں لاہورکے100سے زیادہ سرکاری و نجی سکولوں کے  تقریباً 900 بچوں نے عقیدت و احترام اور جوش و  جذبہ سے حصہ لیا- ختم نبوت  ﷺ کے عنوان پر مضمون نویسی کے مقابلے میں 100 سے زائد بچوں نے مضامین لکھے- سیر ت کو ئز کے مقابلہ میں حیا ت طیبہ  ﷺ کے بارے میں سوا لات پوچھے گئے-
بارگاہ رسالت مآبﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لیے  نعت خوانی کے مقابلے میں مختلف سکولزکے200 بچوں نے شر کت کی۔جس میں حافظ عمرا ن الٰہی اور قاری حا فظ محمد اعجا ز بھیروی نے بطور جج فرائض سرانجام دیئے۔ اسی طرح اسلا می خطا طی کے مقابلے  کے شرکاء نے اسلا می فنونِ  لطیفہ، روضہ رسول  ﷺ،قر آنی آیا ت اور خانہ کعبہ پر مشتمل خطاطی میں اپنے فن کے جو ہر دکھائے۔ مسز منیبہ نیئر اور مس مزنیٰ نے بطور جج فرائض سرانجام دیئے۔ سیرت کا نفرنس کے انعقا د کے لیے مسٹرفرحا ن اظہار اور ڈا کٹر صفیہ رحما ن نے بطور فوکل پر سنز فرائض سرانجام دیئے-





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں