Tuesday, December 24, 2024
ہومHealth and Educationچہرے کی جلد کے اہم مسائل کا حل جانیے

چہرے کی جلد کے اہم مسائل کا حل جانیے



(ویب ڈیسک)چہرے کی جلد درحقیقت انسان کی اندرونی کیفیت کا آئینہ ہوتا ہے، اس میں ہونے والی کسی بھی قسم کی تبدیلی درحقیقت انسانی صحت کے اندرونی مسائل کو ظاہر کرتی ہے۔ 

جب تک ان مسائل کو حل نہ کیا جائے تب تک جلد کے مسائل سے بیرونی کریموں سے وقتی فائدہ تو اٹھایا جاسکتا ہے مگر مستقل نجات حاصل نہیں کی جاسکتی ، اس وجہ سے ان مسائل کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہوتا ہے۔

خواتین خاص طور پر گوری رنگت رکھنے والی اگر ہوں ، تو انہیں اپنے چہرے پر کالے دھبے پڑنے یا چھائياں پڑنے کے مسئلے سے درچار ہونا پڑتا ہے، چھائیاں صرف گوری رنگت والی خواتین کی جلد پر ہی نمودار نہیں ہوتی ہیں بلکہ وہ اکثر سانولی رنگت والی خواتین کے چہرے پر بھی پڑ جاتی ہیں۔

یہ ایک علیحدہ بات ہے کہ ان کے چہرے پر یہ زیادہ واضح نہیں ہوتی ہیں۔ خواتین کے چہرے پر چھائياں پڑنے کا بنیادی سبب جنسی ہارمون ایسٹرون اور پروجسٹرون کی شرح میں تبدیلی کے سبب ہوتی ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ عام طور پر حاملہ خواتین اس میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ سورج کی شعاعوں کا براہ راست زیادہ دیر تک سامنا کرنے کے باعث بھی یہ کالے دھبے جلد پر نمودار ہوسکتے ہیں۔

 چھائیوں کے مستقل علاج کے لیے ڈاکٹر لیزر شعاعوں کے علاج کو تجویز کرتے ہیں یا پھر وہ اسکن وائٹننگ کو بھی تجویز کرتے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ دیگر دیسی ٹوٹکوں کے ذریعے بھی اس کا علاج کروایا جاسکتا ہے جن میں چہرے پر چھائیوں کے خاتمے کی کریم کا استعمال بھی شامل ہے مگر یہ فوری طور پر غائب نہیں ہوتی ہیں بلکہ اس کو صاف ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔

 اس کے علاوہ کیلے کے گودے یا بینگن کے گودے کو پیس کر چہرے پر لگانے سے بھی وقتی طور پر ان چھائیوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایسا ٹیسٹ جو چند سیکنڈز میں دماغی بیماریوں کی تشخیص کر سکتا ہے

عام طور پر خواتین کی جلد مردوں کے مقابلے میں پتلی ہوتی ہے،اس وجہ سے عمر کے اثرات اور بیرونی عوامل سے متاثر ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہارمون کا سبب ہو یا زیادہ دیر تک سورج کی روشنی کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کا سامنا ان تمام صورتحال میں خواتین کی جلد پر جھریاں جلد نمودار ہو جاتی ہیں۔ 

جلد پر جھریاں پڑنے کی سب سے اہم وجہ عمر تصور کی جاتی ہے ۔ جب کہ حقیقت میں جھریوں کی وجہ اس قدرتی نمی میں کمی ہوتی ہے جو کہ عمر کے بڑھنے کے سبب جلد میں پیدا ہو جاتی ہے۔

 اگر اس قدرتی نمی کو برقرار رکھا جائے تو اس سے نہ صرف جھریوں کے بننے کے عمل کو روکا جاسکتا ہے بلکہ جلد پر پڑنے والے عمر کے اثرات کو بھی روکا جا سکتا ہے۔ چہرے کی جلد پر پڑنے والی جھریوں کو روکنے کے لیے سب سے پہلے تو پانی کے استعمال کو بڑھانا چاہیے۔ 

یہ بھی پڑھیں : نازیبا تصاویر سے بلیک میلنگ، انسٹا گرام نے نئے سیفٹی فیچرز کا اعلان کر دیا

اس کے علاوہ ایسے میک اپ کے سامان کا استعمال کرنا چاہیے جن میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہو۔ اس کے علاوہ جلد کو نم رکھنے کے لیے ایسے موسچرائزر کا استعمال کریں جن میں سیرامائڈ کی مقدار زیادہ ہو۔ 

اس کے علاوہ ڈاکٹر اس کے لیے فیس لفٹنگ کا بھی مشورہ دیتے ہیں جس کے ذریعے چہرے کی جلد کو اس طرح کھینچ لیا جاتا ہے کہ جھریاں غائب ہو جاتی ہیں اور چہرہ عمر سے کافی کم نظر آنے لگتا ہے۔ 

عام طور پر جب جوانی کے دور میں انسان داخل ہوتا ہے، تو اس وقت میں جسم کے ہارمون کے نظام میں تبدیلی واقع ہوتی ہے۔ یہ تبدیلی جسم کے دیگر حصوں پر جس طرح اثرانداز ہوتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں