Thursday, December 26, 2024
ہومHealth and Educationڈاؤ یونیورسٹی میں کتے کے کاٹے کی ویکسین ’ڈاؤ ریب‘ تیار

ڈاؤ یونیورسٹی میں کتے کے کاٹے کی ویکسین ’ڈاؤ ریب‘ تیار



ڈاؤ یونیورسٹی کراچی نے کتے کے کاٹے کی اینٹی ریبیز ویکسین “ڈاؤ ریب” تیار کرلی۔

ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی نے اس حوالے سے بتایا کہ ڈاؤ ریب ویکسین ابتدائی طور پر صوبہ سندھ میں متعارف کروائی گئی ہے۔ ویکسین ایک فون کال پر 48 گھنٹے میں مطلوبہ مقام پر پہنچا دی جائے گی۔ 

ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے تقریب میں “ڈاؤ ریب” کا افتتاح کیا۔ 

شیخ الجامعہ سعید قریشی کے مطابق ڈاؤ ریب کی 30 ہزار خوراکیں تقسیم کاری کے نیٹ ورک کو فراہم کردی گئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چند ہفتوں میں چین سے حاصل خام مال سے ویکسین کی اضافی ایک لاکھ 70 ہزار خوراکیں تیار کی جائیں گی۔ 

ترجمان کے مطابق تقریب میں تقسیم کار نیٹ ورک ملر اینڈ فلپس کے درمیان اظہار دلچسپی کی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں