Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationڈاکٹر کا انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

ڈاکٹر کا انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار


— فائل فوٹو

بہاول وکٹوریہ اسپتال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نے اپنے بچے کو انسداد پولیو مہم کے اہلکار کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔

ڈاکٹر کے انکار کرنے پر انسداد پولیو ٹیم نے ڈاکٹر کے گھر پر پولیس بلالی۔ 

پولیس موقع پر پہنچ کر بہاول وکٹوریہ اسپتال کے ڈاکٹر کو پولیس وین میں لے گئی اور بعدازاں چھوڑ دیا۔

اس واقعے پر اسپتال کے ڈاکٹرز نے ڈی پی او آفس میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ادھر بچےکے والد کا کہنا ہے کہ پچھلی بار انسداد پولیو کے قطرے پلانے پر بچے کو دورے پڑے تھے، میں خود اسپتال جا کر بچے کو قطرے پلوانا چاہتا تھا لیکن پولیو ورکرز ٹیم نے پولیس بلالی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں