Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationڈپریشن کی چند علامات

ڈپریشن کی چند علامات



(ویب ڈیسک)ڈپریشن ایک بہت عام لیکن مزاج کی سنگین خرابی کی علامت ہے، جس میں چڑچڑا پن، افسردہ رہنا، کسی کام میں دل نہ لگنے جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

ڈپریشن بغیر جنسی تخصیص کے مرد و عورت دونوں کو متاثر کرتا ہے لیکن خواتین جن بائیولوجیکل، ہارمونل اور سماجی تبدیلیوں سے گزرتی ہیں ان کے پیشِ نظر وہ اس مسئلے کا زیادہ شکار بنتی ہیں۔

ڈپریشن میں مبتلا کچھ لوگ افسردگی یا مستقبل میں کچھ غلط ہونے احساس کرنے کے طور پر بیان کرتے ہیں تاہم دیگر لوگ بے جان، خالی پن اور بے حس سا محسوس کرتے ہیں، خاص طور پر مرد غصہ اور بے چینی محسوس کر سکتے ہیں۔

البتہ اگر کوئی اس مسئلے کا سامنا کررہا ہو تو علاج نہ کیے جانے سے یہ صحت کی سنگین حالت بن سکتی ہے،ڈپریشن ہر شخص میں مختلف ہوتا ہے لیکن کچھ عام علامات اور نشانیاں ہیں جس سے ہم اندازہ کرسکتے ہیں کہ مذکورہ فرد ڈپریشن کا سامنا کررہا ہے، جن میں کچھ درج ذیل ہیں:

 بے بسی اور ناامیدی کے احساسات: ایک منفی سوچ سوار رہنا جیسے کچھ بھی کبھی بہتر نہیں ہوگا اور آپ اپنی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔

روزمرہ کی سرگرمیوں میں دلچسپی کا فقدان: آپ کو سابقہ مشاغل، تفریح، سماجی سرگرمیوں، یا جنسی تعلقات میں مزید دلچسپی محسوس نہیں ہوتی، آپ نے خوشی  محسوس کرنے کی اپنی صلاحیت کھو دی ہے۔

بھوک یا وزن میں تبدیلی: جسمانی وزن میں بہت زیادہ کمی یا اضافہ بھی ڈپریشن کی علامات میں سے ایک ہے، جس میں ایک ماہ میں جسمانی وزن میں 5 فیصد سے زیادہ کی تبدیلی قابل ذکر ہے۔

نیند میں تبدیلی: ڈپریشن کے مریض یا تو بے خوابی یا پھر نیند کی زیادتی کا سامنا کرتے ہیں۔

غصہ یا چڑچڑاپن: چھوٹی چھوٹی باتوں پر مشتعل ہوجانا، بے چین رہنا یا یہاں تک کہ پرتشدد محسوس کرنا، محسوس کرنا کہ آپ میں عدم برداشت ہے یا مزاج اکثر خراب رہتا ہے اور ہر چیز اعصاب پر حاوی ہوجاتی ہے۔

جسمانی توانائی میں کمی: تھکاوٹ، کاہلی، اور جسمانی طور پر کمزور محسوس کرنا، اس میں آپ کا پورا جسم بھاری محسوس ہو سکتا ہے، یہاں تک کہ چھوٹے کام بھی تھکا دینے والے لگیں یا انہیں مکمل کرنے میں زیادہ وقت لگتا ہو۔

خود سے نفرت کرنا: خود کو بےکار  سمجھنا یا جرم کے شدید احساسات، آپ خود سے ہونے والی غلطیوں پر بہت زیادہ سوچتے اور اس پر شدید افسرہ محسوس کرتے ہوں۔

لاپرواہ رویہ: لاپرواہی بھی ڈپریشن کی ایک علامت ہے جس میں آپ کسی صورتحال سے فرار حاصل کرنا چاہ رہے ہوں، لاپرواہی سے چیزوں کو استعمال کرنا بھی اس میں شامل ہے۔

ارتکاز کے مسائل: ڈپریشن کی علامات میں ایک سب سے مضبوط علامت یہ ہے جس میں آپ کو کسی بھی چیز پر  توجہ مرکوز کرنے، فیصلے کرنے، یا چیزوں کو یاد رکھنے میں دشواری کا سامنا ہو۔

ناقابل بیان درد اور درد: جسمانی تکالیف میں اضافہ جیسے ہر وقت جسم کے مختلف حصوں سر ، کمر ، پٹھوں اور پیٹ میں درد کا محسوس ہونا بھی ذہنی مسئلے کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔

 اگر آپ مندرجہ بالا میں سے کئی علامات کا مشاہدہ کررہے ہیں تو اس صورت میں ماہر نفسیات سے رجوع کرنا بہتر ہے کیوں کہ علاج نہ ہونے کی صورت میں صورتحال سنگینی کی جانب جاسکتی ہے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں