Wednesday, January 1, 2025
ہومHealth and Educationکالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 57ویں کانووکیشن کا انعقاد

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 57ویں کانووکیشن کا انعقاد



(24 نیوز) ملکی اعلیٰ طبی تعلیم کے سب سے بڑے ادارے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 57ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا۔

کانووکیشن میں 800سے زائد اسپیشلسٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔ جس میں 660 فیلوز اور 140 ممبرز شامل تھے، رائل کالج آف فزیشنز ایڈنبرا کے صدر، پروفیسر اینڈریو ایلڈر اور وزیر صحت پنجاب خواجہ محمد  سلمان رفیق کی بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی، افواجِ پاکستان کی پہلی خاتون جنرل آفیسر لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اور کالج آف سرجنز سری لنکا کے صدر، پروفیسر ایس ایم ایم نیاز نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔

سی پی ایس پی ریجنل ڈائریکٹر برمنگھم انگلینڈ، ڈاکٹر اسد رحیم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ خصوصی شرکت کی، چاروں صوبوں سے سی پی ایس پی عہدیداران، طبی اداروں کے سربراہان، شعبہ طب سے متعلق اہم شخصیات اور سینئر پروفیسرز کے علاوہ کانووکیشن کے شرکاء کے والدین بھی شامل تھے۔ 

سینئر نائب صدر سی پی ایس پی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کانووکیشن کے شرکاء سے حلف لیا اور عملی زندگی میں حلف کی پاسداری اور انسانیت کی خدمت کا کہا، 
سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر محمد شعیب شفیع نے خطبہ استقبالیہ میں کالج کی ملکی اور بین الاقوامی خدمات پر روشنی ڈالی اور فیلوز اور اُن کے والدین کو بھرپور کامیابی پر مبارکباد دی۔

انہوں نے حکومت سے پوسٹ گریجوئیٹ طلباء کی سیٹیں بڑھانے اور ضلعی سطح پر پوسٹ گریجوئیٹ میڈیکل ایجوکیشن پروگرام کو جاری کرنے کی تجویز بھی دی۔ بالخصوص ایمرجنسی میڈیسن پر خصوصی توجہ اور مریض کے بہترین علاج معالجہ كو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا اجراء ہر بڑے ہسپتال میں ہونا چاہیے۔ 

ڈاکٹر محمد سلطان المعظم کو پروفیسر ظفر اللہ چوہدری گولڈ میڈل(سرجری) اور ڈاکٹر فاطمہ نواز خان کو پروفیسر عنبرین افضال احسان گولڈ میڈل (پروستھوڈونٹکس) دیا گیا، شعبہ طب کی تین بین الاقوامی شخصیات، برطانیہ سے پروفیسر اینڈریو ایلڈر، سری لنکا سے پروفیسر ایس ایم ایم نیاز،  اور برطانیہ سے پروفیسر افضل جاوید کو صدر سی پی ایس پی کی طرف سے اعزازی فیلوشپ سے نوازا گیا۔ 

صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے سی پی ایس پی کی ملکی اور بیرون ملک خدمات کو سراہتے ہوئے شعبہ ایمرجنسی میڈیسن سمیت جن شعبوں میں اسپیشلسٹس کی کمی ہے، انکو پورا کرنے اور سیٹیں بڑھانے کا اعادہ کیا، اُنھوں نے فیلوز اور اُنکے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کو مقصدِ حیات بنانے کا کہا اور سی پی ایس پی کو حکومت کے مکمل تعاون اور سرپرستی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

رائل کالج آف فزیشنز ایڈنبرا کے صدر پروفیسر اینڈریو ایلڈر، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اور کالج آف سرجنز سری لنکا کے صدر پروفیسر ایس ایم ایم نیاز نے اپنے خطاب میں سی پی ایس پی کو اعلیٰ طبی تعلیم کا بہترین ادارہ قرار دیا اور باہمی تعاون سے مریضوں کی بہترین خدمت اور کوالٹی ریسرچ پر خصوصی زور دیا، اُنھوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا طبی شعبہ میں استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کانووکیشن کے اختتام پر صدر سی پی ایس پی نے فیلوز کو ڈگریاں دیں، معزز مہمانانِ گرامی کو سووینرز پیش کیے اور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں