Thursday, December 26, 2024
ہومHealth and Educationکبیر والا میں خسرہ سے 6 بچے جاں بحق ہوئے: وزیر صحت...

کبیر والا میں خسرہ سے 6 بچے جاں بحق ہوئے: وزیر صحت پنجاب


وزیر صحت خواجہ عمران نذیر—فائل فوٹو 

وزیرِ صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال کے قصبے کبیر والا میں خسرہ سے 6 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کبیر والا میں خسرہ کے 48 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ خانیوال میں رواں سال 190 بچے خسرہ سے متاثر ہوئے۔

وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ خانیوال میں خسرہ کے17 کنفرم کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کبیر والا نے خسرہ کے کیسز رپورٹ نہیں کیے جس پر سی ای او ہیلتھ، ،ڈی ایچ او خانیوال اور ڈی ڈی ایچ او تحصیل کبیر والا کو معطل کر دیا گیا ہے۔

عمران نذیر کے مطابق غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں