Tuesday, December 31, 2024
ہومHealth and Educationکراچی، حیدر آباد: ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم شروع، نہ لگوانے پر سزا ملے...

کراچی، حیدر آباد: ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم شروع، نہ لگوانے پر سزا ملے گی


—فائل فوٹو

محکمۂ صحت سندھ کی ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز ہو گیا، یہ مہم کراچی کے 7 اور حیدر آباد کے 1 ضلع میں 25 مئی تک جاری رہے گی۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ ڈاکٹر نعیم کے مطابق ٹائیفائیڈ ویکسین 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وین سروسز کے ذریعے اسکولوں میں بھی بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین کے انجکشن لگائے جائیں گے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ ڈاکٹر نعیم نے بتایا کہ مہم کے دوران 89 لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین دینے کا ہدف مقرر ہے۔

دوسری جانب وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو کا اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہنا ہے کہ بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں، ان سے بچاؤ بہت ضروری ہے، آلودہ پانی اور کھانا ٹائیفائیڈ کے پھیلاؤ کا باعث ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے پرانی ویکسین اور اینٹی بائیوٹک کام نہیں کر رہی تھیں، نئی ویکسین ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے کام کرتی ہے۔

وزیرِ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائیں، ویکسینیشن نہ کرانے کی صورت میں سزا بھی ہو سکتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں