Tuesday, December 24, 2024
ہومHealth and Educationکراچی: انٹر امتحانات کا دوسرا روز موبائل ضبط کرنے کا حکم

کراچی: انٹر امتحانات کا دوسرا روز موبائل ضبط کرنے کا حکم



(ویب ڈیسک)کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا آج دوسرا روز ہے۔

آج صبح کی شفٹ میں کیمسٹری، ہوم اکنامکس کا ڈریس اور ٹیکسٹائل کا پرچہ ہے جبکہ دوپہر کی شفٹ میں گیارہویں جماعت جنرل گروپ کا انگریزی کا پرچہ ہے۔

صبح کی شفٹ کا پرچہ صبح 9 سے 12 بجے تک جبکہ دوپہر کا پیپر 2 سے شام 5 بجے تک ہو گا۔

چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن کے مطابق تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہے،انہوں نے بتایا ہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دورانِ امتحان بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اے این ایف کی 9 کاروائیاں، 150 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزم گرفتار

چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن نے یہ بھی بتایا ہے کہ امتحانات میں طلباء کی جانب سے موبائل فون لانے پر ضبط کر لیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں