Tuesday, December 24, 2024
ہومHealth and Educationکراچی: اکتوبر میں ڈینگی کے 363 کیسز رپورٹ

کراچی: اکتوبر میں ڈینگی کے 363 کیسز رپورٹ


—فائل فوٹو

کراچی میں اکتوبر میں ڈینگی کے 363 کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 31 اکتوبر کو شہر میں ڈینگی کے 11 کیسز سامنے آئے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ ضلع شرقی میں 2، وسطی میں 3  اور کورنگی سے ڈینگی کے 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ضلع جنوبی اور ملیر سے بھی ڈینگی کے 2، 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال شہر میں ڈینگی کے1 ہزار 746 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اکتوبر میں سندھ بھر سے ڈینگی کے 470 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی کے 2 ہزار 63 کیسز سامنے آئے ہیں۔

رواں سال سندھ میں ڈینگی کا 1 مریض انتقال کر چکا ہے جس کا تعلق کراچی سے تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں