Saturday, January 4, 2025
ہومHealth and Educationکراچی بورڈ پری انجنیئر نگ امتحانات کا اعلان پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں...

کراچی بورڈ پری انجنیئر نگ امتحانات کا اعلان پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں کے نام



(عائمہ خان)کراچی بورڈ  نے پری انجنیئرنگ پارٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا، پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کر کے مثال قائم کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق  پری انجینئر نگ امتحانات میں بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ آمنہ احسن نے اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی،آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کی نز راہ جمال نے اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی،خاتون پاکستان گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن سٹیڈیم روڈ کی سیدہ علیزہ ایاز  نے 992 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 پری انجینئر نگ گروپ کے امتحانات میں 24 ہزار 194 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی،امتحانات میں 23 ہزار 671 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے،امتحانات میں 11 ہزار 122 امیدوار کامیاب قرار پائے،کامیابی کا تناسب 46.99 فیصد رہا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں