Friday, December 27, 2024
ہومHealth and Educationکراچی بورڈ کا 12 ویں جماعت کے آرٹس اور کامرس کے نتائج...

کراچی بورڈ کا 12 ویں جماعت کے آرٹس اور کامرس کے نتائج کا اعلان



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بارہویں جماعت کے آرٹس ، کامرس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر امیرحسین قادری نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹس ریگولر گروپ میں نجی کالج کی طالبہ فاطمہ نے 949 نمبرز کے ساتھ پہلی اور ہائرسیکنڈری اسکول فار بلائنڈ اینڈ ڈیف کے طالب علم منیب الرحمن نے 933 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

چیئرمین انٹر بورڈ نے بتایا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ میں طالبہ بختاور خان نے 840 نمبرز کے ساتھ  ٹاپ پر رہیں۔

ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات میں 9 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے صرف دو امیدوار بی گریڈ کامیاب ہوئے۔

منیزہ خالق نے 826 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ عبداللہ اور طالبہ عائشہ جنید نے 817 نمبرز کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد نے بتایا کہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ اپ لوڈ کردیئے جبکہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر نتائج دیکھے جا سکتے ہیں۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں