Wednesday, January 8, 2025
ہومHealth and Educationکراچی :میٹرک امتحانات میں اساتذہ ہی بچوں کو نقل کروانے لگے 

کراچی :میٹرک امتحانات میں اساتذہ ہی بچوں کو نقل کروانے لگے 



(عائمہ خان )’ذکراستادسےہوامعلوم کہ صرف شاگرد ہی برانہیں ہوتا‘، جب استادہی نقل کرانے لگے توقوم کامستقبل کیسے سنورے گا؟ کراچی بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک امتحانات میں ہیڈ مسٹریس  نقل کرواتے پکڑی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحانات کاآج دسواں روز تھا، پرچہ آؤٹ ہونے کی روایت تبدیل نہ ہو سکی،کیمیا کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا،میٹرک امتحانات میں نقل مافیاکیخلاف کارروائی کے دوران گریڈ19 کی ہیڈمسٹریس پکڑی گئی،جبکہ لیاری میں امتحانی مرکزکے پنکھے غائب ہونے سے طلبہ گرمی میں بے حال ہوگئے،گلشن اقبال کے تعمیر ملت گورنمنٹ سکول میں ڈائریکٹر سکولز یار محمد بالادی نے چھاپہ مارا،جہاں ہیڈمسٹریس سینٹرکی سپرنٹنڈ نٹ طاہرہ نقل کروارہی تھیں،ڈائریکٹر سکولزنے بتایا کہ امتحانی مرکزمیں پرائیوٹ عملہ تعینات تھا اورنقل کے پیسے وصول کئے جارہے تھے۔
یارمحمدبالادی کے مطابق،تمام عملے کوتبدیل جبکہ ہیڈمسٹریس کے خلاف کارروائی کے لئے سیکریٹری کوخط لکھ دیاہے،ادھر لیاری گورنمنٹ گرلز سکول کے امتحانی سینٹرسے پنکھے چوری کرلئے گئے،جس کی وجہ سےشدید گرمی میں طلبہ بے حال ہوگئے،اساتذہ نے بتایا کہ سکول میں چوری کے واقعات پہلے بھی کئی بارہوچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا پی ایس ایل11میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں