Saturday, December 28, 2024
ہومHealth and Educationکراچی میں نویں جماعت کا انگلش کا پرچہ بھی  آؤٹ

کراچی میں نویں جماعت کا انگلش کا پرچہ بھی  آؤٹ



(24نیوز) کراچی میں میٹرک امتحانات جاری،  نویں جماعت کا انگلش کا پرچہ  شروع ہونے سے پہلے ہی  سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

میٹرک کے امتحانات کا8واں روز  لیکن پرچہ لیک ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا،  آج بھی نویں جماعت کا انگلش کا پرچہ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، واٹس ایپ گروپس میں بھی نقل مافیا نے حل شدہ پرچہ جاری کردیا۔

یاد رہے کہ بورڈ انتظامیہ نقل مافیا کے آگے بے بس ہوگئی ہے۔انتظامیہ یا تعلیمی بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی خاص اقدامات نہیں کیے جارہے اور ایسے پرچے آؤٹ ہونا معمول بن چکا ہے۔اس صورتحال میں امتحانات کو لیکر ایسی سرگرمیاں طلباء کےمستقبل پر سوالیہ نشان ہیں۔میٹرک بورڈ کےقائم مقام ناظم  امتحانات  انتظامات کرنے میں ناکام ہو گئے  ہیں۔

مزید پڑھیں: دبئی پراپرٹی لیکس کا پہلا اوور،20اوور باقی،کون سے پردہ نشیں باقی ہیں؟

دوسری جانب  شہناز اسلامک سکول کو پھر اپنے ہی سینٹر منتقل کر دیا گیا۔چیئرمین میٹرک بورڈ کا ذمہ داری وزیروں پر ڈالتے ہوئے کہنا تھا کہ سنٹر تبدیل کرنے پر لوگ سڑکوں پر آئے اس لیے بہتر سمجھا سنٹر کو وہیں رکھا جائے جہاں تھا۔

ذرائع کے مطابق سنٹر کی تبدیلی کا لیٹر نکلنے کے بعد سیاسی جماعت نے مداخلت کی جس پر چیئرمین بورڈ اور ناظم امتحانات بے بس دکھائی دیئے جبکہ سیکریٹری بورڈ بھی حقائق چھپاتےرہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں