Saturday, December 28, 2024
ہومHealth and Educationکوئٹہ: سرکاری اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال جاری

کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال جاری


— فائل فوٹو

کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر 3 گھنٹے کی علامتی ہڑتال جاری ہے۔

سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنما کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ میں چلانے کے فیصلے کے خلاف ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر چلانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہیلتھ کمیٹیوں کا سربراہ ضلعی حکام کی بجائے محکمۂ صحت سے مقرر کرنے اور محکمۂ صحت میں کنٹریکٹ کی بجائے مستقل بھرتیاں کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں