Thursday, December 26, 2024
ہومHealth and Educationکھانا کھڑے ہوکر کھانے والے افراد ہوجائیں ہوشیار

کھانا کھڑے ہوکر کھانے والے افراد ہوجائیں ہوشیار


معاشرے میں غیر صحت مند طرز زندگی کے باعث کینسر کے خطرات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے، ماہرین نے اس حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کھڑے ہو کر کھانا کھانے سے معدے اور آنتوں کے کینسر کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، اس لئے کھڑے ہوکر کھانا آپ کی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، اس سے آپ مہلک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق کھڑے ہوکر کھانے سے معدے اور آنتوں سے متعلق کینسر کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس لئے کھڑے ہوکر کھانے سے کینسرسے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

کھڑے ہوکر کھانا اور پانی پینا کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ اس سے تیزاب اوپر کی طرف آ سکتا ہے۔ کلیان سنگھ سوپر اسپیشلٹی کینسر انسٹی ٹیوٹ، لکھنؤ کے ریڈیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ راکیش کپور کی قیادت میں ایک ٹیم نے کھڑے ہو کر کھانے کے مضر اثرات پر ریسرچ کی۔

ان کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کھڑے ہوکر کھانا کھانے سے غذائی نالی کی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں اوردیگر مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔

محققین نے وضاحت کی کہ اگر آپ کھڑے ہوکر کھانا کھاتے ہیں یا پانی پیتے ہیں تو غذائی نالی کے پٹھوں کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے، کیونکہ کھڑے ہوکر کھانا کھانے سے معمول کے عمل میں خلل پڑتا ہے۔

کھڑے ہوکر کھانے پینے سے نظام ہاضمہ متاثر ہوتا ہے، یہ غذائی نالی کے کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔ صحیح طریقہ یہ ہے کہ بیٹھ کر آرام سے کھانا کھائیں اور مختلف اقسام کی بیماریوں سے محفوظ رہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں