Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationکھیرے کا پانی پینے کےحیران کن فوائد

کھیرے کا پانی پینے کےحیران کن فوائد



(ویب ڈیسک)کھیرے میں متعدد وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس ، دیگر غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں اور ہڈیوں، جلد اور پٹھوں کیلیے بھی فائدہ مند ہیں۔

کھیرے کا پانی بنانے کے لیے 8 کپ پانی، 2 کھیرے اور آدھا چائے کا چمچ نمک درکار ہوگا۔ ایک جگ میں کھیرے کے ٹکڑے اور نمک ڈالیں۔ اس کے بعد پانی ڈالیں اور جگ کو اچھی طرح ہلائیں اور پھر ڈھک کر کم از کم 4 گھنٹے یا رات بھر فریج میں رکھ دیں ، اس مشروب کو 3 دن کے اندر پی لیں۔

طبی ماہرین کے مطابق جسمانی افعال اور اچھی صحت کیلیے جسم کو مناسب مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔گرم موسم میں جسم کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ پسینے کی وجہ سے بہت زیادہ سیال ضائع ہو جاتا ہے۔

 کھیرے کا پانی پینے سے روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا آسان ہوجاتا ہے جبکہ اس مشروب میں موجود کھیرے زبان کا ذائقہ بھی بہتر بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کی بطور کپتان ریکارڈ 45ویں فتح، محسن نقوی نے خصوصی شرٹ کا تحفہ دے دیا
جوس میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں جبکہ کھیرے کے پانی میں کیلوریز کم ہوتی ہیں جس سے جسمانی وزن میں اضافہ نہیں ہوتا۔ کئی بار جب جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو پیاس کی بجائے بھوک محسوس ہوتی ہے اور لوگ ضرورت سے زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔ اس لیے جب آپ کو بے وقت بھوک لگتی ہے تو ایک گلاس کھیرے کا پانی پینا اس پر قابو پانے میں مدد کر سکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں