دودھ ہڈیوں سمیت مجموعی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے لیکن اگر اس میں تھوڑی سی ہلدی شامل کرلی جائے تو اس سے مزید فوائد بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
پسی ہوئی ہلدی یا اس کا پاؤڈر دودھ میں ملانے سے یہ چوٹ اور زخموں کی وجہ سے ہونے والے درد اور تکلیف کو کم کرتی ہے۔
ہلدی کو دودھ میں ملانے سے یہ دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔
ہلدی ملا دودھ قوت مدافعت بڑھانے میں بھی بہت مددگار ہوتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل خصوصیات انفیکشنز سے بچانے میں بہت مددگار ہوتی ہیں۔
اس کے علاہ ہلدی کا دودھ شوگر اور کولیسٹرول لیول کو متوازن رکھنے کے لیے بھی بہت اچھا تصور کیا جاتا ہے۔
الزائمر اور ڈپریشن کی بیماری سے بھی بچانے کے لیے ہلدی کا دودھ بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔
ہلدی میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیت جِلد کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہیں اور اس کے استعمال س جھریوں سے بچا جاسکتا ہے۔