Tuesday, December 31, 2024
ہومHealth and Educationکیا آپ کی صفائی کی عادت آپ کے گھر کو مزید گندا...

کیا آپ کی صفائی کی عادت آپ کے گھر کو مزید گندا بنا رہی ہے؟


— فائل فوٹو

اکثر لوگ اپنے گھروں کو کثرت سے صاف کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور کچھ افراد مسلسل صفائی سے جڑی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کثرت سے کی جانے والی گھر کی صفائی بھی آپ کے گھر کو گندا ہونے کی وجوہات میں سے ایک ہوسکتی ہے۔

حالیہ تحقیق میں حیران کُن انکشاف ہوا ہے کہ گھر کی صفائی کے تین عام طریقے جو درج ذیل ہیں، گھروں کو صاف کرنے کی بجائے انہیں زیادہ گندا کرنے میں معاون کردار ادا کرتے ہیں۔

صفائی کی مصنوعات کا زیادہ استعمال:

ہم میں سے بہت سے افراد ایسے ہوں گے جنہیں سادہ پانی کی مدد سے کی گئی صفائی سے اطمینان نہیں ملتا جس کی وجہ سے وہ صفائی کی مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں اور اکثر ان کا غیر ضروری استعمال بھی کیا جاتا ہے لیکن یہی مصنوعات اپنے منفی اثرات بھی رکھتی ہیں، جس کی وجہ سے گندگی اور دھول زیادہ جمع ہوتی ہیں۔

ڈش اسپنج کا غلط استعمال:

ہم میں سے اکثر خواتین جس اسپنج سے برتن دھوتی ہیں اسی سے کچن کے کاؤنٹر کی بھی صفائی کرتی ہیں جو کہ سرا سر غلط ہے۔

ایسا کرنے سے ڈش اسپنج میں موجود بیکٹیریا کچن کے کاؤنٹر پر پھیل جاتے ہیں۔ برتن دھونے کے یہ اسپنج خاص ان ہی کے لیے ڈیزائن کیے جاتے ہیں اور کچن کاؤنٹر پر ان کا استعمال صفائی کی بجائے جراثم پھیلنے کا سبب بنتا ہے۔

ڈش واشر کو اوور لوڈ کرنا:

جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے سبب برتن دھونے کے لیے آج کل ڈش واشر کا استعمال بھی گھروں میں عام ہوتا جارہا ہے۔

اگر آپ ڈش واشر میں بیک وقت تمام برتن یا گنجائش سے زیادہ برتن دھونے کی کوشش کریں گی تو صفائی ٹھیک سے نہیں ہوگی بلکہ یہ جراثم پھیلنے کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

اوور لوڈ ہونے کی وجہ ڈش واشر کا میکانزم صحیح طریقے سے کام نہیں کرپاتا، جس کے نتیجے میں برتن ایک چکر کے بعد بھی گندے ہی رہتے ہیں۔

تاہم، ان عام غلطیوں کو جان کر اپنی اصلاح کیجئے تاکہ آپ اس بات کو یقینی بناسکیں کہ جو گھر باظاہر صاف نظر آ رہا ہے وہ حقیقت میں بھی صاف اور جراثم سے پاک ہو اور صحت مند ماحول بھی برقرار رہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں