Monday, January 6, 2025
ہومHealth and Educationکیا گرم پانی پینا فائدے کیساتھ نقصان بھی دیتا ہے?

کیا گرم پانی پینا فائدے کیساتھ نقصان بھی دیتا ہے?



(ویب ڈیسک) پانی ہمارے وزن کوکم کرنے اور جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنےمیں مددفراہم کرتا ہے، لیکن کیانیم گرم پانی کےدیگر فوائد بھی ہیں؟

تفصیلات کے مطابق  ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی ایک خاص مقدار پینے سے جسمانی وزن کم ہوتا ہے، ہاضمے میں آسانی ہوتی ہے اور تناؤ سے نجات ملتی ہے۔

اگر آپ اپنے روزمرہ کے معمولات میں نیم گرم پانی شامل کرنا چاہتے ہیں تو نہار منہ ایک لیموں کا رس ایک کپ نیم گرم پانی میں نچوڑ کر پی لیں ، یہ مشروب ہاضمے میں بھی مدد دے گا اور آپ کو وٹامن سی کے فوائد بھی حاصل ہوں گے۔

اس کے علاوہ   ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ بہت زیادہ گرم پانی پینا ہمارے مدافعتی نظام کو متاثر کر سکتا ہے اور غذائی نالی کے ٹشو کو تباہ کر سکتا ہے ۔

اگر آپ کھانے کے درمیان بہت زیادہ گرم پانی پیتے ہیں تو اس سے معدے میں تیزابیت اور ہاضمے میں خلل پڑ سکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن فارماسوٹیکل کمپنی پر چھاپہ، بھاری مقدار میں جعلی ادویات برآمد
گرم پانی کو مختلف حالات کے مطابق ایڈجسٹ کریں جیسے وزن میں کمی، درجہ حرارت یا آب و ہوا کے مطابق پانی کی مقدار کو ایڈجسٹ کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں